25 جون 2019 - 12:01
ایران میں 8 سالہ دفاع مقدس کے 150 شہداء کی تشییع جنازہ

ایران کی فضا جمعرات کو "شہداء زندہ ہیں" اور "شہداء کا مشن جاری و ساری ہے" کے فلک شگاف نعروں سے گونجے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 8 سالہ دفاع مقدس کے شہیدوں کے جلوس جنازہ میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

دارالحکومت تہران میں 120 گمنام شہداء سے وداع کی مجلس کل دفاع مقدس میوزیم میں ہو گی۔ جبکہ 150 شہداء کے جلوس جنازہ میں جمعرات کے روز تہران میں ایران کے اعلی حکام ،علماء ،اہم شخصیات، شہداء کے اہلخانہ، رضا کار فورس بسیج اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

.......

/169